(ویب ڈیسک ) مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی۔ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں ہرمعتکف کوخصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔