(ویب ڈیسک ) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد الحرام میں تصاویر کھینچنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے فیس بک پیج پر زائرین کے لیے مسجد الحرام میں تصاویر کھینچنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ہدایات میں زائرین سے کہا گیا ہے کہ زائرین تصاویر کھینچنے سے قبل ہجوم سے دور اور محفوظ فاصلے پر کھڑے ہوں۔ دیگر افراد کے ذاتی و نجی لمحات کی تصاویر لینے سے گریز کریں۔
وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ زائرین کسی کی اجازت کے بغیر اس کی تصاویر نہ لیں۔ زائرین تصاویر کھینچنے میں زیادہ وقت نہ لگائیں اور اس کے بعد دوبارہ عبادات میں مشغول ہوجائیں۔