ویب ڈیسک: (علی زیدی) مصرکی ایک معروف فنکارہ سلویٰ محمد علی نے اپنے حالیہ بیانات سے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں سلویٰ نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی موت کے بعد کی وصیت کا انکشاف کیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ میرے مرنےکے بعد میرا جنازہ مسجد سے پہلے تھیٹر سے نکالا جائے۔
سلویٰ نے مزید کہا کہ وہ نیشنل تھیٹر سے بہت منسلک ہیں۔ اس لیے ان کی خواہش ہے کہ ان کی لاش کو تھیٹر سےنکالا جائے اور پھر نماز جنازہ کے لیے مسجد لے جایا جائے۔
فلم تھیٹر نے سلویٰ کوکئی کامیاب فلموں کا موقع دیا
سلویٰ نے مزید کہا کہ وہ بالائی مصر سے تعلق رکھتی ہیں اور مصری اور بالائی مصری رسم و رواج اور روایات سے واقف ہیں، لیکن انہوں نے ایک وصیت کی جو کچھ لوگوں کو عجیب لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نیشنل تھیٹربے حد پسند ہے۔ میں نے اداکاری کے اپنے خوابوں کو اسی تھیٹر میں حاصل کیا۔ اس کے ساتھ میری بہت سی کامیابیاں جڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ موت سے نہیں ڈرتیں بلکہ بیماری سے بہت ڈرتی ہے لیکن خدا کی رحمت سے اسے بڑی امید ہے کہ وہ کسی سنگین بیماری میں مبتلا نہیں ہوں گی۔
فنکار جن کے جنازے سٹیج سے اٹھے
سلویٰ محمد علی نے انکشاف کیا کہ وہ پہلی فنکار نہیں ہیں جنہوں نے اس نوعیت کی وصیت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں واحد فن کارہ نہیں جو تھیٹر سے اپنے جنازے کو نکالنا چاہتی ہوں۔ کئی دوسرے فن کاروں کے جنازے بھی تھیٹر سے اٹھائے گئے۔ فنکار شفیق نورالدین اور توفیق الدقن کے جنازے بھی تھیٹر سےاٹھائے گئے۔
یوسف شاہین کا جنازہ
ہدایت کار یوسف کا جنازہ بھی النحاس اسٹوڈیو سے نکالا گیا۔ اس نے یوسف شاہین کی اہم ترین فلموں کی شوٹنگ کی تیاری اسی اسٹوڈیومیں کی تھی۔ اس لیے ان کی موت سے قبل انہوں نے وصیت کی کہ ان کی لاش کو اسٹوڈیو سے اٹھایا جائے۔ وصیت کے مطابق ان کا جنازہ اسٹویو سے اٹھایاگیا جس کے بعد اسے چرچ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
اس وقت سٹوڈیو میں بڑی تعداد میں فلمی اداکار آئے جن میں نور الشریف، محمود عبدالعزیز، عادل امام، خالد صالح، خالد الصاوی، ڈائریکٹر خالد یوسف، لبلبہ، یسر اور دیگر شامل تھے۔
رمضان المبارک کے ڈرامہ سیریز میں سلویٰ کی شرکت
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فنکارہ سلویٰ محمد علی نے گزشتہ رمضان ڈرامہ سیزن میں تین سیریز میں حصہ لیا تھا۔ ان کے ساتھ ان ڈرامہ سیریز’صلہ الرحم‘ میں ایاد نصار اور یسریٰ اللوزی کے ساتھ "سلط الرحم"، ڈرامہ سیریز ’اشغال الشاقہ‘ میں ھشام ماجد اور اسماء جلال اور "بین السطور" میں احمد فہمی اور صبا مبارک کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔