ٹائی ٹینک کے ملبے کی ایسی تصاویر جو دنیا نےپہلےنہیں دیکھیں

ٹائی ٹینک کے ملبے کی ایسی تصاویر جو دنیا نےپہلےنہیں دیکھیں

ویب ڈیسک: ٹائی ٹینک کو پیش آنے والے حادثے پر لاتعداد فلمیں، کتابیں اور مضامین لکھے گئے اور دنیا بھر میں لوگ اس حادثے کے بارے میں کافی کچھ جانتے ہیں،ایسے ہی کچھ مناظر سامنے آئے ہیں جس میں دنیا کے مشہور ترین بحری ملبے کو اس طرح دکھایا گیا جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق بحر اوقیانوس کی 3800 میٹر گہرائی میں موجود ٹائی ٹینک بہت تیزی سے تنزلی کا شکار ہو رہا ہے، زیرآب موجود روبوٹس کی کھینچی گئی تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ 112 سال سے سمندر کی گہرائی میں موجود جہاز کا وہ حصہ ٹوٹ کر تہہ میں گرگیا ہے۔

آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن کے روبوٹیک مشن کے دوران یہ تصاویر رواں سال موسم گرما کے دوران کھینچی گئی تھیں،کمپنی کے مطابق ٹائی ٹینک کا اگلا حصہ بہت مشہور ہے مگر اب وہ ویسا نہیں رہا جیسا فلموں یا تصاویر میں دکھایا جاتا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ان تصاویر سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی تنزلی کی یاد دہانی ہوتی ہے، لوگ ہمیشہ پوچھتے رہتے ہیں کہ ٹائی ٹینک کتنے عرصے تک سمندر کی گہرائی میں موجود رہے گا، ہم اس کا جواب تو نہیں جانتے مگر ہم رئیل ٹائم میں اسے دیکھ رہے ہیں،روبوٹیک مشن کے دوران جولائی اور اگست میں ٹائی ٹینک کی 20 لاکھ سے زائد تصاویر کھینچی گئیں جبکہ گھنٹوں طویل ایچ ڈی ویڈیوز بنائی گئیں۔

مزید پڑھیں: اوڈی اٹلی کے ڈائریکٹر 10 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

یاد رہے کہ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوبا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے،ڈوبنے کے بعد اس جہاز کا ملبہ بھی ایک معمہ بن گیا تھا اور 7 دہائیوں سے زائد عرصے بعد 1985 میں اسے دریافت کیا گیا تھا۔

 ایک صدی سے زائد عرصے سے سمندر کی تہہ میں موجود اس ملبے کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے، جرثومے اس کے مختلف حصوں کو چاٹ چکے ہیں۔


 
 

Watch Live Public News