(ویب ڈیسک ) علی رضا: ایک روبوٹکس کمپنی کے شوروم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی وائرل فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 12 بڑے روبوٹس کو 'دوسرے مینوفیکچرر کے روبوٹ نے اغوا کر لیا جس نے انہیں 'نوکری چھوڑنے' اور اس کو فالو کریں ۔
اوڈیٹی سنٹرل کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے، چینی سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب واقعے کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے، جو مبینہ طور پر اگست میں شنگھائی میں ایک روبوٹکس کمپنی کے شوروم میں پیش آیا تھا، لیکن اسے حال ہی میں پبلک کیا گیا ہے۔
شوروم کی نگرانی کرنے والے کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا روبوٹ رات کے وقت شوروم میں داخل ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ بڑے روبوٹس کے ایک گروپ کے پاس جاتا ہے اور ان کی بات چیت کرتا ہے۔
ان بڑے روبوٹس سے یہ پوچھنے کے بعد کہ کیا وہ اوور ٹائم کام کر رہے ہیں، چھوٹا روبوٹ کسی نہ کسی طرح دو بڑے روبوٹس کو اس کے ساتھ "گھر آنے" کے لیے آمادہ کر لیتا ہے اور پھر باقی 10 روبوٹ ان کو فالو کرتے ہیں ۔
ابتداء میں ویڈیو کو زیادہ تر ناظرین نے اسٹیج کہا لیکن پھر شنگھائی روبوٹکس کمپنی سامنے آئی اور اس نے اعتراف کیا کہ اس کے روبوٹس کو واقعی کسی اور مینوفیکچرر کے تیار کردہ روبوٹ نے " اغوا" کر لیا ہے۔