اوڈی اٹلی کے ڈائریکٹر 10 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

اوڈی اٹلی کے ڈائریکٹر 10 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

ویب ڈیسک:(محمدساجد) اوڈی اٹلی کے ڈائریکٹر فیبریزیو لونگو( Fabrizio Longo) 31 اگست کو ہفتے کے روز اطالوی پہاڑی سلسلے میں ہائیکنگ کے دوران 10 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق 62 سالہ ایگزیکٹیو جو کوہ پیما کے شوقین تھے، اتوار کو اس حادثے میں ہلاک ہو گئے، وہ 2013 سے آڈی اٹلی کے ڈائریکٹر تھے،62 سالہ ایگزیکٹیو جو کوہ پیما کے شوقین تھے ہفتے کےروز خوفناک حادثہ میں جان گنوا بیٹھے وہ  2013 میں اوڈی اٹلی کے ڈائریکٹر بنے تھے،مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز دوپہر کو پیش آیا لونگو ایک ماہر کوہ پیما تھے۔

حادثے کے عینی شاہد کا کہناتھا کہ ساتھی کوہ پیما نے مدد کے لیے ایمرجنسی سروسز کو کال کی جس کے بعد  ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں،  ہیلی کاپٹر ٹیم نے لونگو  کی لاش کو تقریباً 700 فٹ گھاٹی کے اندر تلاش کیا۔

حادثے کی تحقیقات کرنے والے ایک افسر نے بتایا کہ لونگو کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے بعد آخری رسومات کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

لونگو 1962 میں رمنی میں پیدا ہوئے اور سیاسیات میں گریجویشن کیا،آٹوموٹیو انڈسٹری میں ان کے کیریئر کا آغاز 1987 میں Fiat سے ہوا، جہاں وہ مارکیٹنگ کےمختلف عہدوں پر اس وقت تک فائز رہے جب تک کہ انہوں نے 2002 میں Lancia برانڈ کے لیے اطالوی مارکیٹ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

2012 میں اوڈی کو جوائن کیا اور اگلے سال کمپنی کے اٹلی آپریشنز کے ڈائریکٹر بن گئے، وہ ایڈمیلو پہاڑوں کے اکثر سیر کو جایا کرتے تھے اور خطے کو ماحولیاتی چیلنجوں سے بچانے کی بات کرتے تھے۔

Watch Live Public News