ایف بی آئی ڈائریکٹر کےعہدے پر کون نامزد ہوگا؟ڈونلڈ ٹرمپ کابڑااعلان

ایف بی آئی ڈائریکٹر کےعہدے پر کون نامزد ہوگا؟ڈونلڈ ٹرمپ کابڑااعلان
کیپشن: ایف بی آئی ڈائریکٹر کےعہدے پر کون نامزد ہوگا؟ڈونلڈ ٹرمپ کابڑااعلان

ویب ڈیسک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کروں گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاش پٹیل بہترین وکیل ہیں اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کاش پٹیل کی بطور ایف بی آئی ڈائریکٹر کی توثیق کرے گی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کاش پٹیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کا وفادار کہا جاتا ہے، ان کی نامزدگی واشنگٹن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بم شیل ہے۔

امریکی میڈیا نے کہا کہ کاش پٹیل نے دعویٰ کیا تھا 2020ء میں امریکی الیکشن چرائے گئے تھے۔

Watch Live Public News