باڈی بلڈر دُلہن کی ویڈیو، تعلق کس ملک سے؟

باڈی بلڈر دُلہن کی ویڈیو، تعلق کس ملک سے؟

ویب ڈیسک: ہر لڑکی کے لیے اس کی شادی کا دن بے انتہا خاص ہوتا ہے جس کے لیے وہ بہت پہلے سے منصوبے بنانا شروع کردیتی ہے اور ہر لڑکی کی اپنے بڑے دن کے حوالے سے مختلف سوچ اور خواہش ہوتی ہے،تاہم معاشرے میں رائج رویوں کے تحت دُلہن دُلہا سے ایک روایتی مخصوص انداز میں فٹ ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

ایک باڈی بلڈر دُلہن نے ان اصولوں کو توڑتے ہوئے نہ صرف کھل کراپنی شادی کا جشن منایا بلکہ رائج اصولوں پر سوال اٹھا کر ثابت کیا کہ خوبصورتی صرف نزاکت اور مخصوص انداز سے ہی وابستہ نہیں ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی چترا پرشوتھم ایک باڈی بلڈر ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے غیر روایتی دُلہن کے فوٹو شوٹ کے لیے سرخیوں میں جگہ بنائی ہے، دُلہن نے شادی کی مروجہ لُکس پر سوال اٹھائے اور روایت اور طاقت کا خوبصورت امتزاج دکھا کر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

چترا جلد ہی اپنی زندگی کی محبت سے شادی کریں گی،اپنی شادی سے پہلے شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں،اس انوکھی دُلہن کی تصاویر اور ویڈیوز تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہیں جن کو خوب تعریفیں موصول ہورہی ہیں۔

شادی کے موقع پر چترا نے پیلے اور نیلے رنگ کی کانجی ورم ساڑھی پہنی اور ساتھ بلاؤز نہ پہننے کا انتخاب کیا جس نے ان کے محنت سے بنائے جسم کو بہترین لُک میں پیش کیا۔

دُلہن نے اپنی اس منفرد لک کے لیے روایتی سونے کے زیورات کا استعمال کیا، جس میں تہہ دار ہار، کمربند، چوڑیاں، مانگ ٹیکا اور بالیاں شامل تھیں، ساتھ ہی اپنے میک اپ کے لیے انہوں نے سیاہ آئی لائنر سے سجی آنکھوں، گہرے جامنی رنگ کی لپ اسٹک اور بندی کو چنا۔

جب یہ تصاویر ڈسکشن پلیٹ فارم ریڈاٹ پر وائرل ہوئیں تو نیٹیزنز نے چترا کی تعریف اور حمایت کی۔

Watch Live Public News