معدنیات معاہدےکیلئے تیار،ٹرمپ کیساتھ تعلقات بچا سکتے ہیں،زیلنسکی

معدنیات معاہدےکیلئے تیار،ٹرمپ کیساتھ تعلقات بچا سکتے ہیں،زیلنسکی
کیپشن: معدنیات معاہدےکیلئے تیار،ٹرمپ کیساتھ تعلقات بچا سکتے ہیں،زیلنسکی

ویب ڈیسک: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معدنیات پر معاہدے کے لیے تیار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

یوکرینی صدر نے بی بی سی کی نامہ نگار کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ کیا صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک غیر معمولی اور تلخ ملاقات کے باوجود وہ امریکا کے ساتھ مثبت بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں صرف چاہتا ہوں کہ یوکرین کا مؤقف سنا جائے، ہم اپنے ساتھیوں سے چاہتے ہیں کہ وہ یاد رکھیں اس جنگ کو شروع کرنے والا کون ہے۔‘

برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کے لیے تیار ہو گا لیکن اس کے لیے کچھ چیزوں پر غور کے لیے وقت درکار ہو گا۔

گزشتہ ہفتے صدر زیلنسکی کے دورۂ واشنگٹن کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کا امکان تھا۔ تاہم صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے ہونے والی ان کی ملاقات میں تلخی کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔

صدر زیلنسکی نے اتوار کو کہا کہ گزشتہ تین برس سے جاری روسی جارحیت کے خلاف امریکا کی جانب سے ملنے والی مدد پر یوکرین واشنگٹن کا مشکور ہے۔

یوکرین اور امریکی صدر کے درمیان جمعے کو ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو امریکی امداد اور حمایت کا شکریہ نہ ادا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Watch Live Public News