ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کوٹ لکھپت جیل سے میڈیا کو خط لکھا، خط کے ذریعے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو مخاطب کیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ اعظم نذیر تارڑ آپ کہتے ہو پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئیں ، اعظم نذیر تارڑ صاحب آپکو پیکا ایکٹ کے تحت جھوٹی خبر دینے پر سزا ہونی چاہیے ۔
پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا ، پولیس بغیر ورانٹ گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتی ہے، اعظم نذیر تارڑ مجھے آپ پر شرم آتی ہے ۔
آپ نے قانون صرف اور صرف اپوزیشن کے لیے بنایا ہے، 2022 سے اپوزیشن کے ساتھ انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہے، آٹھ فروری کو پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا خط میں مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی فارم 47 کی حکومت قائم کردی گی، 26 نومبر کو پی ٹی آئی ورکرز پر سیدھی فائرنگ کرکے بدترین ظلم کیا گیا ،سیاسی ورکرز کو فوجی عدالتوں سے سزائیں ہوئیں۔