ویب ڈیسک: ایبٹ آباد گلیات میں شدید برف باری کے باعث میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 3روز کے لیے بند کردیے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق ایبٹ اباد برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی،نگری بالا، نتھیا گلی،تاجوال پٹن کلاں کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ۔
ایبٹ اباد محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، برف باری کے باعث گلیات جانے والے سیاحوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔