امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی صدر پر ایک بار پھر کڑی تنقید

امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی صدر پر ایک بار پھر کڑی تنقید

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ، ٹرمپ نے Truth Social پر پوسٹ میں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی پر ممکنہ امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر ایک حالیہ پوسٹ میں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی پر  الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’"یوکرین کے زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ 'بہت، بہت دور' ہے۔"امریکہ اس صورتحال کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گا‘۔

ٹرمپ نے کہا یوکرینی صدر اُس وقت تک امن نہیں چاہتے جب تک انہیں امریکہ کی حمایت حاصل نہ ہوجائے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کے یورپی اتحادی بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ امریکہ کی حمایت کے بغیر روس کے ساتھ کسی امن معاہدے کی ضمانت دینا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر  پہلے بھی یوکرین کو دی جانے والی امریکی امداد پر سوال اٹھا چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو اس جنگ کو جلد ختم کر دیں گے۔

زیلنسکی کا برطانیہ کا دورہ ہفتے کے آخر میں اس وقت ہوا جب جمعہ کے روز اوول آفس میں ان کی ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے ساتھ ایک گرما گرم بحث ہوئی۔  

Watch Live Public News