جرمنی، ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، 1 شخص ہلاک

جرمنی، ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، 1 شخص ہلاک

ویب ڈیسک: جرمنی کے شہر مانہائیم میں ایک کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

مقامی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے تصدیق کرتے بتایا گیا کہ ایک شخص ہلاک  ہوا اور کئی زخمی ہوئے ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ حادثہ جان بوجھ کر کیا گیا یا نہیں؟ پولیس کی جانب سے تاحال اس بارے کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

مانہائیم پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکز میں ایک کار لوگوں کے ایک گروہ پر چڑھا دی گئی،  ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے ابھی تک ہلاکتوں کی درست تعداد یا زخمیوں کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔  

ایک عینی شاہد، جو قریب ہی ایک ریستوران میں بیٹھا تھا، نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے بعد "قیامت کا منظر تھا"۔

Watch Live Public News