پاکستانی شہری پر قسمت کی دیوی مہربان،لاٹری میں ڈھائی لاکھ درہم جیت لیے

پاکستانی شہری پر قسمت کی دیوی مہربان،لاٹری میں ڈھائی لاکھ درہم جیت لیے
کیپشن: پاکستانی شہری پر قسمت کی دیوی مہربان،لاٹری میں ڈھائی لاکھ درہم جیت لیے

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانی اور پرتگالی تارکین وطن نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی ہفتہ وار ’ای ڈرا سیریز‘ میں ڈھائی لاکھ درہم جیت لیے۔

گلف نیوز کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ندیم افضل جیت کے بعد پرجوش ہیں، انہوں نے لاٹری جیتنے کا ٹکٹ نمبر 272-339880 آن لائن خریدا تھا۔

دوسرے فاتح لزبن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ غیر ملکی ایڈورڈ فرنینڈس ہیں، جو گزشتہ 29 سال سے دبئی میں مقیم ہیں، وہ 2004 سے اپنی قسمت آزما رہے تھے، وہ گزشتہ 20 سال سے ٹکٹ خریدتے آرہے تھےاور ہمیشہ اپنی امید کو برقرار رکھا۔

ایڈورڈ فرنینڈس کا کہنا ہے کہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے پہلی بار 2004 میں بگ ٹکٹ کے بارے میں کیسے سنا تھا۔

جب اسے جیتنے کی خبر سنانے والی کال موصول ہوئی تو اسے محسوس ہوا کہ کچھ خاص ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News