کےایف سی،مکڈانلڈ اور اسٹار بکس سے بھی بڑی فاسٹ فوڈ چین کون سی؟نام سامنے آگیا

کےایف سی،مکڈانلڈ اور اسٹار بکس سے بھی بڑی فاسٹ فوڈ چین کون سی؟نام سامنے آگیا
کیپشن: کےایف سی،مکڈانلڈ اور اسٹار بکس سے بھی بڑی فاسٹ فوڈ چین کون سی؟نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک:(جواد ملک )دنیا کی سب سے بڑی فاسٹ فوڈ چین مکڈانلڈ ہے نا کے ایف سی اور نا ہی اسٹار بکس ۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ چین کی کمپنی ’’می شوئے’’ دنیا کی سب سے بڑی فاسٹ فوڈ چین ہے جس کےایشیا اور آسٹریلیا میں 45 ہزار فرنچائز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کی مکس آئس کریم اور چائے دنیا کی سب سے بڑی فاسٹ فوڈ اور مشروبات چین بن گئی ہے اور اس نے مکڈانلڈ اور اسٹار بکس کو بھی یچھے چھوڑ دیا ہے۔

 وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ’’می شوئے’’ کی کامیابی اور مقبولیت کا راز یہ ہے کہ  اس کا مینو کم بجٹ کا ہے وہ کون  آئس کریم اور شوگر ڈرنکس جیسےببل ٹی اور لیمونیڈ  $1 سے کم میں فروخت کرتا ہے،جبکہ  اس کا اسنو کنگ نام کا رولی پولی ماسکوٹ Frosty the Snowman اور Michelin Man کے پیارے بچے کی طرح  ہے اور بچوں بڑوں میں انتہائی مقبول ہے۔

Mixue کی بنیاد اصل میں 1997 میں Zhang Hongchao نے چین کے ایک صوبے ہینان میں رکھی تھی۔  جہاں اس نے برف کے گولے بیچ کر کاروبار کا آغاز کیا تھا۔تاہم اب می شوئے کے چمکدار سرخ رنگ کے اسٹورز ہر جگہ فون مرمت کے کھوکھوں کے ساتھ یا ڈمپلنگ کی دکانوں کے ساتھ نظرآتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، Mixue اوسط سے کم فرنچائزنگ فیس بھی لیتا ہے اور فرنچائزز کو سپلائی بیچ کر اپنی زیادہ تر آمدنی پیدا کرتا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر