رمضان المبارک، تمام سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقات کار

رمضان المبارک، تمام سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقات کار

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے رمضان المبارک کیلیے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کے لئے نئے اوقات کار جاری کردیے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔

اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

جمعے کے روز پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہو گی جبکہ ہائی، ہایئر سیکنڈری اسکول صبح ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اوقات صرف رمضان کیلیے مختص ہیں عید کے بعد اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

 
 

Watch Live Public News