(ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول ہفتے میں 5 روز کھلیں گے، نیا شیڈول 24 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ سکول پیر سے جمعہ تک کھلیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی ہو گی۔
سکولوں کے نئے اوقات کار بھی جاری کردیے گئے ۔ سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر تک نافذ رہیں گے۔
سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے، سنگل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز تدریسی اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک ہوں گے۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو مارننگ شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں ایوننگ شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو ایوننگ شفٹ دوپہر 2 بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔