یورپ میں زیلنسکی ’’ہیرو‘‘  یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھنے کا فیصلہ

European leaders take small steps towards peace in Ukraine
کیپشن: European leaders take small steps towards peace in Ukraine
سورس: google

ویب ڈیسک : یورپی ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل اہم اجلاس میں یوکرین کی حمایت اور سلامتی کے حوالے سے جائزے کے بعد طے پایا کہ یوکرین کے لیے فوجی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹامر نے اپنی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ہونے والی ملاقات میں انھیں اس بات کا یقین دلایا کہ ' برطانیہ بھر میں انھیں مکمل حمایت' حاصل ہے۔

لندن میں منعقد یورپی ممالک کے رہنماؤں کے اہم اجلاس میں یوکرین کی حمایت اور سلامتی کے حوالے سے جائزے کے بعد طے پایا کہ جب تک روس یوکرین جنگ جاری ہے یوکرین کے لیے فوجی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک نے یوکرین کی حمایت اور جنگ بندی کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے پیش کیے گئے ایک منصوبے پر اتفاق کیا ہے جسے امریکا کے ساتھ زیر بحث لایا جائے گا۔

اجلاس میں طے پایا کہ یوکرین کے دفاع اور وہاں امن کی ضمانت کے لیے ’مرضی کے حامل ممالک کا اتحاد‘ قائم کیا جائے گا جبکہ برطانیہ یوکرین کو نئے میزائیلوں کی خریداری کے لیے 1.6 ارب پاؤنڈز دے گا۔

دریں اثنا فرانسیسی صدر ماخروں نے  وطن پہنچنے پرکہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز پیش کرنے جا رہے ہیں۔فرانسیسی اخبار لی فگارو کو انٹرویو میں انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ امریکہ کی ترجیحات کی تبدیلی کے بعد یورپی ممالک کو اپنے دفاعی اخراجات کو بڑھانا چاہیے اور اس پر جی ڈی پی کا تین سے ساڑھے تین فیصد تک خرچ کرنا چاہیے۔ان کے مطابق ’روس نے تین سال تک اپنے جی ڈی پی کا دس فیصد دفاع پر خرچ کیا، اس لیے ہم کو بھی آنے والے وقت کے تیار ہونا ہے۔‘

لنکاسٹر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی برطانوی وزیر اعظم کیئرسٹارمر نے کی جس کے اختتام پر یوکرین میں امن کے لیے چار نکات پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ کسی بھی امن مذاکرات میں کیئو کو شامل کیا جائے گا جبکہ یورپی رہنما مستقبل میں روسی جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ناروے کے وزیر اعظم  جوناس گہر اسٹائر نے بتایا کہ ناروے کی حکومت جلد ہی پارلیمنٹ سے یوکرین کے لئے اپنی فنڈنگ ​​بڑھانے کے لیے کہے گی۔

  ناروے کی پارلیمنٹ نے 2025 تک یوکرین کے لئے فوجی اور سویلین امداد پر کل 35 بلین نارویجن کراؤن ($3.12 بلین) اور 2023 اور 2030 کے درمیان کل 155 بلین کراؤن خرچ کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔ 

Watch Live Public News