ویب ڈیسک:مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا کیس، مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف مجموعی طور پر 11 مقدمات کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے، ساحل، درخشاں، گزری، بوٹ بوسن اور دیگر تھانوں میں ارمغان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق ملزمان ارمغان کے خلاف 11 مقدمات میں سے 2 مقدمات میں صلح نامہ کرچکا ہے، ساحل تھانے میں شہری کو دھمکانے کا مقدمہ 2019 میں درج ہوا تھا، کمپرومائز کی بنیاد پر ملزم ارمغان مقدمے سے بری ہو چکا ہے۔
ملزم ارمغان پر درخشاں تھانے میں جاں سے مارنے کی دھمکیاں اور گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کے الزام ہے، گزری تھانے میں گاڑی کی فروخت کے تنازعے پر شہری کو گھر بلا کر تشدد اور دھوکہ دہی کا مقدمے درج ہے ۔
عدالت نے ملزم ارمغان کو پندرہ مارچ کو طلب کررکھا ہے، درخشاں تھانے میں ٹینکر پر فائرنگ اور ٹائر برسٹ کرنے کا الزام کا مقدمہ درج تھا، ملزم ارمغان اور مدعی کے درمیان کمپرومائز کی بنیاد پر ملزم بری ہو چکا ہے۔
بوٹ بیسن میں موبائل فون پر وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ملزم مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے،درخشاں تھانے میں مصطفی عامر کے اغوا کا مقدمہ درج ہے۔
اے وی سی سی تھانے میں پولیس مقابلہ، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، اے وی سی سی میں غیر قانونی اسلحے کے دو مقدمات درج ہیں۔
اے این ایف کورٹ میں کوریئر کے ذریعے منشیات منگوانے کی کوشش کے دو مقدمات میں عدالت نے 12 مارچ کو طلب کررکھا ہے۔