پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ 8 سالوں میں پہلی بار سڑکوں پر

پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ 8 سالوں میں پہلی بار سڑکوں پر
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ 8 سالوں میں پہلی بار سڑکوں پر

ویب ڈیسک: تنخواہوں میں ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کا معاملہ، پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ 8 سال میں پہلی بار سڑکوں پر آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں ٹیکس کی چھوٹ کی بحالی کے لئے پنجاب یونیورسٹی اساتذہ نے شدید احتجاج کیاہے۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے کیمپس پل پر ٹریفک بلاک کر دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر امجف مگسی نے بتایا کہ اساتذہ کو تنخواہوں میں 25 فیصد ٹیکس کی چھوٹ حاصل تھی۔ایف بی آر نے 2022 سے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اساتذہ کی تنخواہوں سے 25 فیصد ٹیکس رعایت ختم کرنے کے علاوہ بقایاجات کی کٹوتی شروع کردی گئی۔

ڈاکٹر امجد مگسی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے۔حکومت حسب وعدہ سابق پنشن رولز بحال کرنے کا بھی نوٹئفیکیشن جاری کرے۔

Watch Live Public News