ویب ڈیسک: ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کا معاملہ۔۔ حکومت ٹیکس چوری روکنے کے لیے متحرک۔۔ حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرکے ٹیکس چوری کیا جاتا ہے، اتھارٹی کو جائیداد کی غلط مالیت ظاہر کرنے پر سزااور جرمانہ کرنے کا اختیار دینے کی تجویز کی گئی ہے، ریئل اسٹیٹ کاروربار کرنے والوں کو اتھارٹی میں رجسٹریشن کرانا ہو گی،عدم رجسٹریشن پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ غلط بیانی پر اتھارٹی کو 3 سال تک قید کی سزا دینے کا اختیاربھی دینے کی تجویز کی گئی ہے،غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ جبکہ 2 سے 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی ہوگی، ریگولیٹری اتھارٹی غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر 5 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرسکتی ہے، اتھارٹی کو مطلوب دستاویز نہ ملنےپر 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوسکے گا۔