پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے کی سزا،مسلمان بچہ گرفتار،دکان گرا دی گئی

 Scrap Shop Demolished After Owner Raises 'Pakistan Zindabad' in india
کیپشن: Scrap Shop Demolished After Owner Raises 'Pakistan Zindabad' in india
سورس: google

ویب ڈیسک : چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دورا ن ’’ پاکستان زندہ باد ’’ کا نعرہ لگانے کی سزا، مہاراشٹر میں  نوعمر مسلمان گرفتار، والد کی دکان گرادی گئی ، پورے خاندان کے خلاف پرچہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سندھو درگ مالوان میں پولیس نے ایک مسلم خاندان سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے اور اس کے والدین کو محض اس شکایت پر گرفتار کر لیا، کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران ان کے گھر سے مبینہ طور پر " پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے کی آواز آئی تھی۔

ریاستی حکام نے مسلم خاندان کی کباڑی کی دوکان کو بھی فوری طور پر بلڈوزر سے مسمار کر دیا اور اس کے بعد پولیس حکام نے ایک بیان میں کہا انہیں ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ لڑکے نے گزشتہ اتوار کو پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے دوران "ملک مخالف" نعرے لگائے تھے اور اسی پر کارروائی کرتے ہوئے دوکان کو منہدم کر دیا گیا۔

پولیس نےبتایا کہ انہوں نے مالوان کے ہادی گاؤں کے سچن سندیپ ورادکر کی شکایت پر پیر کے روز مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ والدین اور نابالغ کے خلاف درج کیا گیا ہے اور ان کی شناخت کتب اللہ خان (38)، عائشہ خان (35) اور ان کے بیٹے کے طور پر کی گئی ہے۔اس دوران سوشل میڈيا پر بہت سے لوگوں نے وہ ویڈیو شیئر کی ہیں، جس میں میچ کے دوران وراٹ کوہلی کی سنچری کا جشن پاکستان میں مداحوں کو مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ادھر ایک ہندو رہنما اور ریاستی وزیر نیلیش رانے نے پولیس کی اس کارروائی کی یہ کہہ کر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ہی سول اداروں کو مسلم خاندان کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا تھا۔

اس دوران اطلاعات کے مطابق مقامی وکلاء نے ملزمان کے مقدمے کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Watch Live Public News