نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج
کیپشن: نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خود کش حملے کا مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے بیٹے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی مردان میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریکنگ نیوز!معروف عالم دین شہید

سی ٹی ڈی کی جانب سے خودکش بمبار کی شناخت میں عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے، اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا نے اکوڑہ خٹک کا دورہ  کیا اور ڈی آئی جی مردان نے آئی جی کو دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔

آئی جی خیبرپختونخوا  نے کہا کہ دہشت گرد حوصلے پست نہیں کر سکتے ،عوام اور پولیس ملکر دہشت گروں کا مقابلہ کرینگے۔مدرسہ حقانیہ جیسے مقدس مقام پر حملہ کرنا ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ فعل ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو خود کش دھماکے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید اور 17 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News