آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر اپریل کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر اپریل کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان
کیپشن: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر اپریل کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائرسے متعلق اہم خبرآگئی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر اپریل کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز ایک ہی وینیو پر کرائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز ، آئر لینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی فائنلسٹ ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ 2026 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

Watch Live Public News