(ویب ڈیسک ) محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، کون ہوگا نیا کپتان۔۔ نام سامنے آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ کپتانی کے لیے محمد حارث اور سلمان علی آغا کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ کپتان کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے تاحال فیصلے کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہو گا۔