آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے  آسڑیلیا کو جیت کے لئے 352 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 143 گیندوں پر 165 رنز بنانے والے انگلینڈ کے  بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے نیتھن ایسٹل نے 2004 میں امریکہ کے خلاف 145 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔