ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 352 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا،آسٹریلین بیٹرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 47.3 اوورز میں پورا کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار اننگز کھیلی، وہ 143 گیندوں پر 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
352 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ میتھیو شارٹ اور ٹریوس ہیڈ نے کی،ٹریوس ہیڈ کو 6 رنز پر آرچر نے کیچ آؤٹ کیا، سٹیون سمتھ بھی 5 رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے,میتھیو شارٹ 63 رنز پر، مارنس لبوشین 47 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
الیکس کیری 69 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے، بعد ازاں جوش انگلیس اور گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، جوش انگلیس نے 86 گیندوں پر 120 رنز اور گلین میکسویل نے 15 گیندوں پر 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
انگلینڈکی بیٹنگ کی بات کریں تو انگلینڈ کی پہلی وکٹ13 کے اسکور پر گری، فل سالٹ 6گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ جیمی اسمتھ کی گری جو 13 گیندوں پر 15 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔
بین ڈکٹ نے سنچری اور جوروٹ نے پراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے ففٹی مکمل کی، بعد میں 77 گیندوں پر 68 رنز بنا کر جوروٹ آؤٹ ہوگئے، وہ ایڈم زیمپا کا شکار بنے۔
ہیری بروک 3رنز بنا کر ایڈم زیمپا کا شکار بنے، جوس بٹلر نے بین ڈکٹ کا ساتھ دیا، بین ڈکٹ 143 گیندوں پر 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جوس بٹلر 23 رنز بنا پائے،لیام لیونگسٹون 14 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے، برائیڈن کارس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوفرا آرچر نے 10 گیندوں پر 21 اور عادل رشید 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا،گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔