چیمپئنزٹرافی:جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دیدی

چیمپئنزٹرافی:جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی  افریقہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقرررہ اوورز میں315 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 208 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 28 کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔ ٹونی ڈی زورزی محمد نبی کی گیند پر حشمت اللہ کو کیچ دے بیٹھے۔ انہو ں نے11 گیندوں پر 11 رنز بنائے، 157 رنز  کے مجموعی رنز پر کپتان ٹیمبا باوماآؤٹ ہوئے۔انہوں نے 58 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 201 رنز پر گری، تیسرے آؤٹ ہونے والے ریان رکیلٹن تھے۔انہوں نے 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 106 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ریسی ون ڈر ڈسن نے46 گیندوں پر 52 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ مارکرم 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فضل الحق فاروقی ، عظمت اللہ  اور نور احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ مشکل کا شکار  رہی، رحمان اللہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ابراہم زردان 17 اور صدیق اللہ نے 16 رنز بنائے۔کپتان حشمت اللہ صفر رنز بنا کر پولین لوٹے۔عظمت اللہ عمرزئی نے 18 جبکہ  محمد نبی نے 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔گلبدین نائب نے 13 اور راشد خان 18 رنز بنا سکے۔

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ خوب مزاحمت دکھائی۔انہوں نے 92 گیندوں پر  9 چوکوں 1 چھکے کی مدد سے 90 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا،نگیڈی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ   مارکو، ویان ملڈر اور مہاراج نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتےتوبیٹنگ ہی کرتے،  اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہوگی۔

حشمت اللہ نے کہا کہ جنوبی افریقا کےخلاف پہلےبھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔