چیمپئنزٹرافی: بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

چیمپئنزٹرافی: بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 35 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش نے مقرررہ اووز میں228 رنز بنا کر بھارت کو جیت کیلئے229 رنز کا ہدف دےدیا جو بھارت نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں بنگال ٹائیگرز کی آدھی ٹیم یعنی 5 کھلاڑی صرف 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر سومیا سرکار  اور مہدی حسنکو محمد شامی جب کہ کپتان نجم الحسن شنتو کو ہرشت رانا نے پویلین لوٹایا۔ بنگلادیش کے تنزید حسن اور مشفق الرحیم کو اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔

5 وکٹیں گرنے کے بعد ذاکر علی اور  توحید ہردوئی نے 154 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی ، 189 کے مجموعی اسکور پر ذاکر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ریشاد حسین نے 18 رنز کی اننگ کھیلی۔یوحید ہردوئی نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 100 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ شبھمن گل نے بنگلہ دیش کے خلاف  شاندار سنچری بنا ڈالی ،129 گیندوں پر 101 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے۔ جبکہ  کے ایل راہول نے 47 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہرشت رانا نے 3 جبکہ اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔

بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے کہا کہ ٹیم کی تیاری سے خوش ہوں، ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز کو شامل کیا ہے۔