پاکستان میں آکر بڑے پرجوش ہیں، کپتان انگلش ٹیم جوز بٹلر

پاکستان میں آکر بڑے پرجوش ہیں، کپتان انگلش ٹیم جوز بٹلر

(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آکر بڑے پرجوش ہیں، پاکستان میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں اور کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر  نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  یہاں کچھ اچھے دن گزارے اور ہماری تیاری اچھی ہے،  جیمی اسمتھ اچھا ٹیلنٹ ہے وہ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتے ہیں،  میری اپنی فارم اچھی ہے اور میچ کے لیے پوری تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ   بھارت کی نسبت یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہونگی،   پاکستان میں  پہلے بھی کھیل چکے ہیں  اور کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

جوزبٹلر نے کہا کہ آسٹریلیا کے تین اہم کھلاڑیوں  کی انجری کی وجہ سے ہمیں فائدہ ہوگا، آسٹریلیا کے ساتھ اچھی رائیولری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ٹاس ہارے یا جیتیں مگر ہم اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے،  جوفرا آرچر 18 مہینوں بعد واپس آئے ہیں وہ مکمل فٹ ہیں۔