لاہورمیں28 سال بعدعالمی کرکٹ،کل پہلاچیمپئنز ٹرافی میچ، سکیورٹی پلان سامنے آگیا

لاہورمیں28 سال بعدعالمی کرکٹ،کل پہلاچیمپئنز ٹرافی میچ، سکیورٹی پلان سامنے آگیا

ویب ڈیسک:لاہورمیں28 سال بعدعالمی کرکٹ کی رونقیں بحال ، کل پہلاچیمپئنز ٹرافی میچ، لاہور پولیس مکمل تیار، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود فیلڈ میں موجود، سکیورٹی پلان نافذ،12ہزار201 پولیس افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 4درجاتی حصارپرمشتمل فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیاگیا ،افسران میں12ایس پیز،37ڈی ایس پیز، 86انسپکٹرزتعینات ہونگے، خواتین کی سکیورٹی وچیکنگ کیلئے245لیڈی اہلکارڈیوٹی فرائض انجام دینگی، ٹیموں کےایئرپورٹ سےہوٹل اورسٹیڈیم تک روٹ ہائی الرٹ رہیں گے۔
تمام روٹ کی سیف سٹی کیمروں اورسول وردی اہلکارمسلسل نگرانی کرینگے، ایلیٹ فورس کی33، ڈولفن اور پیرو کی 71 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی،روٹ میں آنیوالی تمام بلندعمارتوں پرسنائپرز بھی تعینات کئےجائیں گے،
شہر بھر میں حفاظتی سرچ اینڈ سویپ آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں تمام سکیورٹی ادارے بھی شامل ہیں۔
رواں سال 2818سرچ آپریشن، 1793مشکوک افراد کی مکمل چھان بین کی گئی،1لاکھ سے زائد گھروں میں مقیم 3لاکھ 50ہزار کرایہ داروں کی چیکنگ کی گئی،ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب تمام امور کے انچارج ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا، سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کیساتھ عوام کی سہولت بھی اولین ترجیح ہو گی۔