ویب ڈیسک: مسلسل آؤٹ آف فارم رہنے والے بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلی۔
چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد قومی کھلاڑی گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔بابر اعظم فارغ وقت میں پیڈل ٹینس سے لطف اندوز ہو رہےہیں۔ پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بابر اعظم کی شمولیت کا امکان نہیں۔بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔