پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے پر آئی سی سی نے خصوصی ویڈیو جاری کردی

پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے پر آئی سی سی نے خصوصی ویڈیو جاری کردی

(محمد شکیل خان )   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  ( آئی سی سی ) نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے پر خصوصی ویڈیو جاری کردی ہے۔     

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران شائقین کا جوش، آئی سی سی نے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔شائقین  نےپاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کی واپسی پر اظہار مسرت اور  کرکٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ فینز  نے آسٹریلوی اور انگلش ٹیم کی شرٹس پہن کر ٹیموں کی حمایت کی۔شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ  آسٹریلوی ٹیم کو دیکھنے کا دیرینہ خواب پورا ہوا، اسٹیڈیم آکر جشن منا رہے ہیں۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد کو سراہا۔

کرکٹ فینز کا کہنا ہے کہ   پاکستان میں بڑے ایونٹ کی واپسی خوش آئند، شائقین پرُجوش اور خوش ہیں،  یہ تاریخی لمحہ ہے، اسٹیڈیم آکر خوشی منا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔