چیمپئنز ٹرافی ،آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی ،آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ میں افغانستان  نے آسٹریلیا کو  جیت کیلئے274 رنز کا ہدف دے دیا۔تاہم  میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا اور دوںوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹس دے دیے گئے جس کے بعد آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

افغانستان کے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور اب میچ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ختم کردیا گیا۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گئے اور 4 پوائنٹس ہونے پر آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے  ابراہیم زادران 28 گیندوں پر 22 رنز بنائے وہ ر ایڈم زیمپا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔صدیق اللہ 95 گیندوں پر 85 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے۔کپتان ہشمت اللہ نے 20 رنز بنائے ۔عظمت اللہ عمرزئی نے 67 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور جانسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گلین میکسویل اور ایلس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی  پہلی وکٹ 44 رنز پر گری، میتھیو شارٹ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ میچ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں کہ زیادہ رنز کریں،اسپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے، جو غلطیاں ہم نے کی ہیں اس پر بات کی ہے ، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ امید ہے  اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ اگر افغانستان کی ٹیم آج کا میچ ہاری تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

 آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے۔ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 

Watch Live Public News