ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں بھارت کے خلاف کونسی ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی فیصلہ نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پوزیشن واضح نہ ہونے کی وجہ سے گروپ بی کی ٹاپ کی دونوں ٹیمیں دبئی جائیں گی۔آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی دبئی روانہ ہو چکی ہیں۔ساؤتھ افریقہ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد دبئی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کو دبئی بھیجنے کا مقصد انکی سیمی فائنل کے لیے تیاری کیلئے کیا گیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کا پتہ چلے گا۔گروپ پوزیشن واضح ہونے کے بعد گروپ بی کی ایک ٹیم واپس پاکستان آئے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں شیڈول ہے۔5 تاریخ کو قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔