چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات، بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات، بڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک:   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات،کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت, فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے ایشوز کے بارے آگاہ کیا.

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹ سکلز، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ پر بات،چیت کی، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ، متعلقہ حکام کو کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات کی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک ان سٹار کھلاڑیوں کو رسائی دینے کافیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لئے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

  چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کے لیے ٹریننرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، آپ پاکستان کے مستقبل کے سٹارز ہیں،آپ کے لئے وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تجاویز کو نوٹ کیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے،ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد علی، علی رضا، احمد دانیال، نثار احمد، محمد ابتسام،محمد سلمان، آفاق آفریدی ، عبدالصمد  اور دیگرشامل تھے۔
ایڈوائزر عامر میر، ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News