ہالی ووڈ میں تاریخ رقم ، شان بیکر   نے 1ہی فلم کیلئے 4 آسکر جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

ہالی ووڈ میں تاریخ رقم ، شان بیکر   نے 1ہی فلم کیلئے 4 آسکر جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

(ویب ڈیسک )   ہالی ووڈ میں تاریخ رقم! شان بیکر نے ایک ہی فلم کے لیے چار آسکر جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

نامور ہدایتکار شان بیکر اس وقت فلمی دنیا کے سب سے بڑے ستارے بن چکے ہیں۔ ان کی فلم "Anora" نے آسکر ایوارڈز میں تہلکہ مچا دیا، جہاں انہوں نے بہترین ہدایتکار سمیت چار بڑے ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔

شان بیکر  ایسا کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے ہیں، اس عظیم کامیابی کی خوشی  منانے کے لیے شان بیکر وینٹی فیئر پارٹی میں شریک ہوئے، جہاں وہ توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ان کے مداح اور فلمی شخصیات انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے۔

 اس ناقابل یقین جیت نے نہ صرف ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا بلکہ فلمی دنیا میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔

Watch Live Public News