وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘باکس آفس پر  چھا گئی،پشپا 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘باکس آفس پر  چھا گئی،پشپا 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

(ویب ڈیسک ) بھارتی اداکار   وکی کوشل کی فلمچھاوا‘ نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے 10 روز کی کمائی میں پشپا 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ابتدائی 10 روز میں فلم چھاوا نے 326 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔

چھاوا‘کی اس غیر معمولی کامیابی نے اسے سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل کر دیا ہے۔ اس فلم میں وکی کوشل نے مراٹھا جنگجو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا کردار ادا کیا جبکہ رشمیکا مندانا نے ان کی اہلیہ یسو بائی کا کردار نبھایا۔

فلم کی کہانی اور اداکاروں کی کارکردگی کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

14فروری کو ریلیز ہونے والی فلم چھاوا نے بھارت میں 528 کروڑ کا بزنس کرلیا جبکہ اسکی مجموعی کمائی 613 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔

اس کے علاوہ   وکی کوشل کی فلم نے الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے ایک ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔ چھاوا تیسرے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے  تیسرے ویک اینڈ پر 60 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ پشپا نے 60 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Watch Live Public News