ویب ڈیسک: ہالی وڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم 'انوار' نے بہترین فلم سمیت پانچ آسکرز ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو 97ویں آسکرز کی تقریب منعقد ہوئی۔ امریکی نشریاتی ادارے 'اے بی سی' پر یہ تقریب براہِ راست دکھائی گئی۔
فلم انورا نے مجموعی طور پر بہترین فلم، بہترین اداکارہ، بہترین ڈائریکٹر، بہترین فلم ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی نامزدگیاں اپنے نام کی ہیں۔
آسکرز کی 23 کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلے میں فلم ' انورا' نے پانچ، دی بروٹلسٹ نے تین جب کہ وکڈ ، امیلیا پیرز اور ڈیون پارٹ ٹو نے دو، دو ایوارڈز اپنے نام کیے۔
اداکارہ مکی میڈیسن نے فلم ’’ انورا ’’ کے لئے لیجنڈ ادکارہ ڈیمی مور کو فلم دی سبسٹانس کے لئے ہرا کر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔
3 دفعہ آسکر ایوارڈ ونر شان بیکر چوتھی دفعہ فلم " انورا" کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیت گئے ہیں۔
مشرق وسطی کے تنازع پر بننے والی ڈاکیو مینٹری ’’ نو ادر لینڈ’’ نے بہترین ڈاکیو فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے.
2025کے آسکر ایوارڈ ز میں بڑے اپ سیٹ ہونے کی امید ہے . لاس اینجلس میں میگا آتشزدگی اور لیجنڈ اداکار ہیک مین اور انکی اہلیہ کے موت کے باعث تقریب پر سوگ کا رنگ غالب ہے.
لیجنڈ اداکار مورگن فری مین اپنے دوست اور دو دفعہ کے آسکر ونر جین ہیکمین اور انکی اہلیہ کو جن کی مسخ شدہ لاشیں ان کے گھر پر پائی گئیں تقریب کے دوران خراج تحسین پیش کیا۔
رواں برس کے آسکرز انتہائی غیر متوقع رہے اور مبصرین کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکار و اداکارہ سمیت نمایاں ایوارڈ کی پیش گوئی کرنا خاصا مشکل رہا۔
ایڈریان بروڈی نے فلم "دی بروٹلسٹ" کیلئے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔ اسی فلم نے ہی بہترین اوریجنل میوزک کا ایوارڈ جیتا ہے۔
فلم "آئی ایم سٹل ہیئر" نے بہترین انٹرنیشنل فلم کیلئے آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔
کوئین لطیفہ کی جاندار پرفارمنس نے تقریب کو چارچاند لگادیے۔
اسی طرح فلم "ڈیون" پارٹ ٹو نے بہترین ساؤنڈ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ "ڈیون" پارٹ ٹو نے ہی بیسٹ ویژیول ایفیکٹ کا آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔
آریانہ گرانڈے،لینیا ویدے اورسنتھیا ارایو اکیڈمی ایوارڈ میں پرفارمنس کےبعد دلکش تصویر:
مصنف ڈائریکٹر وکٹوریہ ورمروم اور پروڈیوسر ٹرینٹ کی فلم "آئی ایم ناٹ اےروبوٹ" نے بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
فلم "دی اونلی گرل ان کا آرکسٹرا" نے بہترین ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔
گلوکار مک جیگر نے بھی ایوارڈ پیش کیا:
اداکارہ ہیلی بیری فاتح فلم ایکٹر کو ایوارڈ پیش کرنے کے بعد:
فلم "ایملیا پیئرز" کے گانے "ال مال" نے بترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
زوئی سلڈانہ نے فلم "ایملیاپیئرز" کیلئے ہی بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔
اسی طرح فلم "وکڈ" نے بیسٹ پروڈکشن ڈیزائن کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔
بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم 'آ ریئل پین' کے کیرن کلکن نے اپنے نام کیا۔
اس کیٹیگری کے آسکر کی دوڑ میں اداکار گائے پیئرس، ایڈورڈ نورٹن، جرمی اسٹرونگ اور یورا بوریسوو بھی شامل تھے۔