ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد نئی تصاویر منظرعام پر آگئیں، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا گیا اور ان کی نئی زندگی کی شروعات کے لئے نیک خواہشات، دعائیں دی جارہی ہیں۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے جو بھی ڈرامہ یا فلم کی دیکھنے والوں نے اس کو سراہا اور اداکارہ کی ایکٹنگ سے محظوظ ہوئے۔
نیلم منیر نے جس عربی شخص کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے اسکا اسم گرامی محمد راشد ہے جن سے اداکارہ کی محبت کی شادی ہے، محمد راشد کوئی امیر ترین برنس مین نہیں، دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد پاکستان کے شہرمیانوالی سے تعلق رکھتے ہیں۔
نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے نیلم منیر کے شوہر اور ان کی ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے کہا تھا کہ ہم 4 بھائی اور دوبہنیں ہیں، میرے بھائی کااصل نام ارشد ہے اور دوستوں میں وہ شاہد کے نام سے بلائے جاتے ہیں۔ میرے بھائی 2006 سے دبئی میں سکونت پذیر ہیں۔ جہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورزم کا بزنس ہے اور وہ 3 سے 4 ریسٹورنٹس کے بھی مالک ہیں۔
ثمر رانجھا کا کہنا ہے کہ ’ محمد راشد اور نیلم منیر کی پہلی ملاقات دبئی میں ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر ان کی گفتگو کا سلسلہ اسنیپ (اسنیپ چیٹ) پر جاری رہا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوتا گیا اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال تک دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر انہوں نے شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کرلی‘۔
اب اداکارہ کی نئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ ’بن الیاس آفیشل‘ برانڈ کے کپڑوں کی پرموشن کررہی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کے اس منفرد انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے، تصاویر کو اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔