ویب ڈیسک: 97ویں آسکرایوارڈز کی رنگارنگ تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔ جس میں جہاں ہالی ووڈ کے مشہور ستاروں نے اپنے جلوے بکھیرے تو وہیں کامیڈین کونن اوبرائن نے امریکی صدر کو ہی نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈز کی تقریب میں کامیڈین کونن اوبرائن نے پوٹن سے دوسری پر نام لیے بغیرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے تقریب میں کہا کہ لگتا ہے امریکی خوش ہیں کہ آخر کار کسی نے ایک طاقتور روسی کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت دکھائی۔ اوبرائن کو شرکاء کی جانب سے خوب داد ملی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
کونن اوبرائن کی یہ ایوارڈز میں یہ میزبانی آسکر کی تاریخ کے یادگار لمحوں میں شمار کی جارہی ہے۔