ویب ڈیسک :مقامی پولیس نے دو دفعہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی پراسرار موت کی تفتیش شروع کردی ہے۔ شیرف کا کہنا ہے کہ انہیں کافی ثبوت ملے ہیں کہ ان کی موت قدرتی نہیں ۔
رپورٹ کے مطابق 95 سالہ جین ہیک مین ، ان کؒی 65 سالہ اہلیہ پیانسٹ بیٹسی اراکاوا اور ان کے کتے کی لاشیں مسخ شدہ حالت میں ان کے ہائیڈ پارک سانتافی ریاست نیو میکسیکو میں واقع مینشن میں پائی گئی تھیں۔مقامی شیرف کے محکمہ نے تصدیق کی ہے۔
ابتدائی طور پر قرار دیا گیا کہ اموات کی وجہ کاربن مونو آکسائیڈ کا زہر تھا۔ تاہم گھر کی تلاشی کے بعد لاشوں کے قریب میڈیسن ٹیبلٹ بھی پائی گئیں۔
شیرف ترجمان نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے تک موت کی وجہ معلوم ہونے کا امکان نہیں ہے۔
دوسری طرف نیویارک ٹائمز کے مطابق، لاشوں کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔
اراکاوا کی لاش ایک باتھ روم کے فرش پر کاؤنٹر ٹاپ کے قریب گری پائی گئی جبکہ ہیک مین کی لاش گھر کے ایک کمرے میں موجود تھی ۔تاہم لاشوں میں گلنے سڑنے کا عمل شروع ہوچکا تھا۔ گھر میں تین جرمن شیفرڈ کتے بھی موجود تھے جن میں سے ایک کی لاش باتھ روم کی ایک الماری میں پائی گئی ۔
یہ جوڑا 2004 سے نیو میکسیکو میں مقیم تھا، جب ہیک مین ہالی ووڈ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ ان کی شادی 1991 میں ہوئی تھی۔