ویب ڈیسک:مشہور ہالی ووڈ اداکارجین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی موت لاشیں ملنے سے 10 روز قبل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور امریکی ہالی ووڈ اداکار اور ان کی اہلیہ کی موت کیسے ہوئی؟ امریکی تفتیشی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔جس سے یہ پتہ چلا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار اور ان کی اہلیہ کی موت 10 دن پہلے ہو چکی تھی۔
یاد رہے کہ مشہور ہالی ووڈ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی لاشیں نیو میکسیکو میں 17 فروری کو ان کے گھر سے برآمد ہوئیں تھیں۔
ہیکمین اپنے دور کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 1960 سے 2000 کی دہائی کے دوران ہیرو، ولن اور کامیڈی سمیت ہر طرح کے کردار ادا کیے۔
وہ پانچ بار آسکر کے لیے نامزد ہوئے اور انہوں نے یہ ایوارڈ دو بار اپنے نام کیا۔ انہیں 1972 میں فلم 'دی فرینچ کنکشن' میں بہترین اداکاری کے شعبے میں آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں دوسرا اکیڈمی ایوارڈ 1992 میں 'ان فورگوٹن' میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر ملا تھا۔
نیو میکسیکو کے ایک اخبار کے مطابق ہیکمین 1980 کی دہائی میں سینٹا فے منتقل ہوئے تھے اور ایک گیٹڈ کمیونٹی میں رہائش پذیر تھے۔ وہ اکثر علاقے میں دکھائی دیتے تھے اور 1990 کی دہائی سے ایک مقامی میوزیم کے بورڈ کے رکن بھی تھے۔
تاہم گزشتہ 20 سال کے دوران وہ سوائے ایوارڈ تقریبات کے ہالی وڈ کی سماجی سرگرمیوں سے دور رہے۔ گزشتہ برس انہوں نے ناولز بھی تصنیف کیے۔