ویب ڈیسک: شو بز کی دنیا کے معروف ایوارڈ گولڈن گلوبز کی انتظامیہ نے اپنے ووٹنگ ممبران کو 75 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ دینا بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گولڈن گلوبز کے ترجمان نے اس فیصلے کو ووٹنگ میں تعصب کے الزامات کو روکنے کی کوشش قرار دیا۔
پہلے گولڈن گلوبز کے ووٹنگ ممبران کو سالانہ تنخواہ دی جاتی تھی جو فلموں اور ٹیلی ویژن شو کے ایوارڈز کے انتخاب میں حصہ لیتے تھے۔
تاہم 2021 میں ایچ ایف پی اے اسکینڈل کے بعد گولڈن گلوبز کو تنقید کا سامنا تھا اور اس کے نشر ہونے کا عمل بھی متاثر ہوا تھا۔
گولڈن گلوب کے صدر ہیلن ہوہنے نے متاثرہ 50 اراکین کو اس تبدیلی کی اطلاع دی۔ اب گولڈن گلوبز کی ووٹنگ باڈی 300 اراکین پر مشتمل ہے، جن میں 85 ممالک کے تفریحی صحافی شامل ہیں۔
گولڈن گلوبز کی نئی پالیسی کے مطابق دیگر معروف ایوارڈ شو جیسے آسکر اور گریمی کی طرح اب ووٹنگ ممبران کو کوئی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔