چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں  جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی, جنوبی افریقا نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 29.1 اوورز میں پورا کرلیا۔

کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ  نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم روٹ، آرچر اور بین ڈکٹ نے مزاحمت کی، انگلینڈ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ 

جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری ، ٹرسٹن اسٹبس صفر پر، ریان رکیلٹن 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ہینرک کلاسن نے 64 رنز بنائے جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن 72 اور ڈیوڈ ملر 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنزٹرافی کے چوتھے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگی، گروپ بی کا آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد  جنوبی افریقہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، اس کے ساتھ ہی افغانستان کا سیمی فائنل میں جانے کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو بارش کی وجہ سے افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ منسوخ ہو گیا تھا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی لیکن افغان ٹیم کیلئے راستہ انتہائی مشکل ہوگیا تھا۔

Watch Live Public News