بھارتی کپتان روہت شرما ون ڈے میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے

بھارتی کپتان روہت شرما ون ڈے میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے

(ویب ڈیسک )  بھارتی کپتان   روہت شرما نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ  ون ڈے میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما نے تاریخ رقم کردی، انہوں نے اپنی 261ویں اننگز میں 11 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

خیال رہے کہ ا س سے قبل   ویرات کوہلی نے ون ڈے کی 222 اننگز میں اپنے 11 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

روہت شرما کی جانب سے اس فہرست میں بھارت کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔سچن نے  276 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، وہ 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دسویں اور بھارت کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

قبل ازیں  بھارت کی طرف سے سارو گنگولی بھی 11 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔