چیمپئنز ٹرافی ، نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

چیمپئنز ٹرافی ، نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

(ویب ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم پھینکا تھا جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی قوانین کے تحت فی اوور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی مان کر جرمانہ تسلیم کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ  روز  پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے افتتاحی پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔