(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہناہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نوجوانوں پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا جبکہ پاکستان کے نمایاں فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی، حارث روف کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں عاکف جاوید، وسیم جونیئر اور محمدحارث کی شمولیت متوقع ہے۔خوشدل شاہ جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ۔