چیمپئنزٹرافی سے قبل شاہینوں کا مقامی ہوٹل میں ٹیم ڈنر

چیمپئنزٹرافی سے قبل شاہینوں کا مقامی ہوٹل میں ٹیم ڈنر
کیپشن: چیمپئنزٹرافی سے قبل شاہینوں کا مقامی ہوٹل میں ٹیم ڈنر

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل شاہینوں کے لیےکراچی کے مقامی ہوٹل میں ٹیم ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا ٹیم ڈنرہوا۔ جس میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ڈنر کے دوران کھلاڑی خوش گپیوں میں مصروف رہے۔کپتان محمد رضوان کی نسیم شاہ کے ساتھ چھیڑ خانی کی دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ڈنر کے بعد کھلاڑیوں نے فینز سے ملاقات کی۔ننھے فینز کے ساتھ کھلاڑیوں نے تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف دیئے۔