چیمپئنز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارے؟سلمان علی آغا نے بتا دیا

چیمپئنز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارے؟سلمان علی آغا نے بتا دیا

ویب ڈیسک: آج ہونے والےچیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 60 رنز سے شکست دے دی، میچ کے بعد  پاکستانی ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا نے کہا آج بھی اور پچھلے میچز میں بھی ہم نے بڑی اننگز نہیں کھیلی۔

پاکستانی ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑی اننگ کھیلنی ہوگی، ہمیں ایک میچ بُرا یا ایک میچ اچھا ایسے نہیں کھیلنا ہوگا۔

ہمیں اگر اچھی ٹیموں میں شمار ہونا ہے تو لگاتار میچ جیتنے ہونگے،اوپنگ میں ہمارا اچھا مومنٹم نہیں بنا جس کے باعث زیادہ اسکور نہیں ہوا۔

پاور پلے جس طرح کھیلنا چاہئے تھا اس طرح ہم کھیل نہیں پائے، ساؤتھ افریکہ کیخلاف ہمارے پاور پلے کا اسکور اچھا تھا تو ہماری پارٹنر شپ بھی اچھی رہی، آج بھی اگر فخر زمان اوپنگ کرتے ہو پاور پلے کا اسکور مختلف ہوتا۔